لنڈے بازار میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں

6 Dec, 2020 | 07:10 PM

Raja Sheroz Azhar

(سعید احمد سعید ) چھٹی کے روز سستے داموں گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے لنڈے بازار میں شہریوں کا رش، لنڈے بازار میں بھی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں، نہ سماجی فاصلہ نہ ہی ماسک کے استعمال پر عملدرآمد کروایا گیا، ماسک کا استعمال صرف بینرز پر لکھنے کی حد تک ہی رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لنڈے بازار میں چند خریداروں کی جانب سے ہی ایس او پیز پرعمل درآمد کیا گیا۔ خریدار کورونا کی بجائے مہنگائی کا رونا رونے لگے۔ خریداروں کا کہنا تھا کہ سستے داموں اشیاء کی خریداری کے لیے لنڈے بازار آئے ہیں،، مگر اشیاء سستی نہیں مل رہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب چیف کارپوریشن افسر حافظ شوکت علی کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس، سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس، تجاوزات، ٹریفک، پیچ ورک کے حوالے سے بریفنگ لی، حاجی کیمپ لنڈا بازار کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر عبدالقیوم خان نیازی نے بتایاکہ گزشتہ 14 روز میں 96 سڑکوں پر پیچ ورک، لائن مارکنگ اور فٹ پاتھ پر رنگ وروغن کیا گیا جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 994 سکویئر فٹ پیچ ورک کا کام کیا گیا، 44 شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس  89 فیصد روشن کر دی گئی۔ 

تجاوزات کے خاتمے کیلئے حاجی کیمپ اور ٹاؤن شپ پر شکایات کے انبار ہیں، عارضی حاجی کیمپ لنڈا بازار کو فوری منتقل کیا جائے، کمشنر لاہور اور میں خود فیلڈ میں رہتے ہیں، کاغذی کارروائیوں سے باہر نکل کر افسروں فیلڈ میں موجود رہیں۔اجلاس میں ڈپٹی چیف آفیسر سردار نصیر، قیوم نیازی، احسان سرور زیدی، کاشف بٹ، عرفان قریشی، فیاض احمد نظامی سمیت ٹریفک، پی ایچ اے، سوشل ویلفیئر کے افسروں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں