(سٹی 42) ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن میں لیگی رہنما کی زبان پھسل گئی، ملک افصل کھوکھر نے " گو نواز گو" کا نعرہ لگوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کھوکھر پیلس جوہر ٹاؤن میں ن لیگ کا سوشل میڈیا کنونشن جاری تھا کہ لیگی رہنما ملک افضل کھوکھر نےجوش خطابت میں آکر " گو نواز گو "کا نعرہ لگوا دیا۔ احساس ہونے پر فورا معافی بھی طلب کرلی اور گو عمران گو، گو نیازی گو کا نعرہ لگوا دیا۔سوشل میڈیا کنونشن میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر رہنما شریک تھے جن کی موجودگی میں ن لیگ کے ایم این اے افضل کھوکھر نے یہ نعرے لگائے، نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کو سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصروں کیساتھ شیئر کیا۔
سید بخاری نامی صارف نے لکھا کہ: 4حلقوں سے شروع ہونے والی بات ن لیگ کے استعفوں تک پہنچ چکی مگر گو نواز گو کے نعرے ابھی تک رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔
زارا آغا نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سچ زبان پر آجاتا ہے یہ نعرہ اتنا مقبول ہو چکا ہے کہ گائے بگائے کبھی کبھی نون لیگی ارکان بھی لگا دیتے ہیں۔