محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی

6 Dec, 2020 | 06:02 PM

Raja Sheroz Azhar

( سعدیہ خان ) لاہور آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست، فضائی آلودگی سےماحول مزید خراب ہوگیا۔ ائیر کوالٹی انڈکس 350 سے تجاوز کر گیا۔
 

تفصیلات کے مطابق دھنداورگردنےلاہور کو لپیٹ میں لے لیا۔ سورج نے بھی دھند کی چادر اوڑھ لی، مطلع جزوی طور پر گردآلودہ رہا۔ صبح اور شام کے اوقات میں مختلف علاقوں میں دھند چھائی رہی، دھند اور سموگ کی وجہ سے شہر میں حد نگاہ بھی کم ہوگئی جبکہ سفر کرنے والے دوہری اذیت کاشکار رہے۔ سموگ میں اضافہ کیساتھ شہریوں میں بیماریاں بھی بڑھ گئیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جارہی ہیں۔آئندہ کچھ روز میں بالائی پنجاب سمیت لاہور میں بارشوں کی پیش گوئی بھی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے خنکی میں اضافہ کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف شہر میں جا بجا گندگی کے ڈھیر ,تجاری مراکز ہوں یا رہائشی علاقے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر تعفن پھیلانیکا سبب بن رہے ہیں۔کاہنہ کی سبزی و فروٹ منڈی میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں, مقامی تاجر کہتے ہیں کہ بارش ہو جائے تو سبزی منڈی میں کیچڑ کی بہتات سے آمد و رفت مشکل ہو جاتی ہے،ایسے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں.سامان محفوظ کرنے کے لئے پختہ عمارتیں بھی چند ایک ہیں، عارضی شیڈ کے نیچے سامان کو محفوظ رکھنا بھی جان جوکھوں کا کام ہے۔تاجروں کا شکوہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے کارندے محض ٹیکس کی وصولی کے لئے آتے ہیں،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ 

 لارنس روڈ پر جمع کوڑا کرکٹ سے اہل علاقہ پریشان ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروائی گئی مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، تاجپورہ سکیم آخری سٹاپ پاسپیڈا ہسپتال کے بالمقابل کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگ گے، ہسپتال کے قریب پڑا کوڑے کا کنٹینر اوور فلو ہوگیا۔ علاقہ مکین اور ہسپتال آنے والے مریض پریشان، ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے فوری معاملے کے حل کا مطالبہ کردیا۔ 

مزیدخبریں