ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی، ہزاروں امیدواروں نےتحریری امتحان دیا

 پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی، ہزاروں امیدواروں نےتحریری امتحان دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کامعاملہ، اتوارکےروزلا ہورکے 9 امتحانی مراکز میں ہزاروں امیدواروں نےتحریری امتحان دیا،  ماڈل ٹاؤن کے امتحانی مرکزسےدوجعلی امیدواربھی پکڑےگئے،  کورونا ایس اوپیزپر بھی عمل کیاگیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہورمیں اتوارکےروز9 مختلف امتحانی مراکز میں ہزاروں مردوخواتین امیدواروں نےتحریری امتحان دیا، وزیراعلیٰ اورآئی جی کی ہدایت پرکورونا ایس او پیزکےحوالےسےخصوصی اقدامات کئےگئے، امتحانی مراکزمیں داخل ہونیوالےتمام امیدواروں کیلئےماسک اورسینیٹائزرکااستعمال لازم قراردیاگیا، سماجی فاصلہ برقراررکھنےکیلئےبھی خصوصی اہتمام کیا گیا، امیدواروں نےانتظامات کوتسلی بخش قراردیا۔


تحریری امتحان کےدوران پولیس نےاےپی ایس ماڈل ٹاؤن مرکزسےدوجعلی امیدواربھی دھرلئے،  پولیس کےمطابق ملزم عبدالرزاق امیدوارعاطف کی جگہ امتحان دے رہاتھاجبکہ ملزم عاطف امیدواراحسن سلیم کی جگہ امتحان دیتاپکڑا گیا،  دونوں ملزموں کوقانونی کارروائی کیلئے ماڈل ٹاؤن پولیس کےحوالےکردیاگیا۔


صبح  9 بجےشروع ہونیوالاتحریری امتحان سہ پہرایک بجے اختتام پذیر ہوا توامیدواروں نےکورونا ایس او پیز  ہوا میں اڑا دیئے ، بیشتر امیدواروں نے ماسک بھی اتار ڈالے جبکہ سماجی فاصلے کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا گیا ۔

Shazia Bashir

Content Writer