ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی اجتماعات سےمتعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا موقف آگیا

عوامی اجتماعات سےمتعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا موقف آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے، اگر کسی نے اجتماعات کئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ایکسپوسنٹر لاہور میں کورونا فیلڈ ہسپتال دوبارہ فعال کر دیا۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایکسپوسنٹر کا دورہِ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان، پروفیسر اسد اسلم اور دیگر نے وزیر اعلی کو بریفنگ دی ۔

وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سنٹر کے فیلڈ ہسپتال میں آکسیجن والے 300بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا فیلڈ ہسپتال میں آؤٹ ڈور مریضوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ آؤٹ ڈور میں مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ اجتماعات پر پابندی ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

قبل ازیں لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ سے قبل  وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر قانونی کا عندیہ دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےمریم نوازکےجیل جانےکی خبردے دی۔کہامریم نوازضمانت خارج ہونےکےبعدجیل جارہی ہیں۔عدالت بتائےگی کب مریم نوازکواصلی گھربھیجناہے۔

علاوہ ازیں لاہورجلسےسےپہلےن لیگ کےخلاف ضلعی انتظامیہ اوراینٹی کرپشن کی کارروئیاں تیز ہوگئیں،ایک کےبعدایک لیگی رہنماؤں کےخلاف مقدمات اورریفرنسز کا اندراج کیا جانےلگا، سیف الملوک کھوکھر کے بعدرانامبشراقبال اوروحیدگل کےخلاف ریفرنس اینٹی کرپشن کوارسال کر دیئے گئے،یوسی چیئرمینوں کے خلاف بھی کارروائی کےلئے ریفرنس تیارکئےجانےلگے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer