برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

6 Dec, 2020 | 01:41 PM

Sughra Afzal

ائیر پورٹ (سعید احمد سعید) برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری، برطانوی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا  شیڈول جاری کر دیا، ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کی پہلی پرواز 13 دسمبرکو لندن سے لاہور کے لیے اڑان بھرے گی، پرواز 14دسمبر کی صبح لاہور پہنچے گی، ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئے جدید ائیر بس A.332استعمال کرے گی، برطانیہ کی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نےپاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی تیاریاں مکمل کر لیں۔

 سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، سول ایوی ایشن نے ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کو پاکستان کے لیے ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی ، اس حوالے سے سی اے اے کے ڈایکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے ورجن اٹلانٹک کو لاہور اور اسلام آباد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سی اے اے نے ورجن ائیرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت نہیں دی۔

ائیر لائن کا سات اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لیکر لاہور پہنچے گا، بر طانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کریں گے، ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں، لندن سے اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کرے گی، مسافروں کو لاہور اور اسلام آبادسے براہ راست لندن کے لیے ورجن اٹلانٹک ائیر ویز کی پروازیں سفری سہولت میسر ہوگی۔

مزیدخبریں