(سٹی42)کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جینا دوبھر کردیا، نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا، جان لیوا وبائی مرض کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے،عوام کی جانب سے بھی لاپرواہی دیکھنے میں آرہی ہے،لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی رات گئے کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کے دوران متعدد ریسٹورنٹس، میرج ہالز اور دکانوں کو سیل کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمگیر کوروناوائرس نے دنیا بھر میں 15 لاکھ سے زائد افراد کوابدی نیند سلادیا،پاکستان سمیت دنیابھر میں مزید ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی دارالحکومت میں موثر اقدامات کرتے حکومت نے عوام کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر سختی کرنے کا حکم دیا،لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی رات گئے کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کے دوران متعدد ریسٹورنٹس، میرج ہالز اور دکانوں کو سیل کیاگیا۔
اے سی کینٹ نے25 شادی ہالز کو چیک کیا،حسن میرج ہال اور حسن پیلس حیدری روڈ برکی کو سیل کر دیا گیا، اے سی کینٹ کا کہناتھا کہ شادی ہالز میں ان ڈور فنکشن پرسیل کیا گیا، اے سی کینٹ نے کراچی نصیب بریانی پوائنٹ کوسیل کر دیا،اے سی شالیمار نے آئی ایس بی ،ایکلان اکیڈمی کو سیل کروا دیا جبکہ شالیمار میں ایس او پیزکی خلاف ورزی پر8میرج ہالز کو سیل کردیا۔
حکومت کے حکم کی توہین کرنے اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرمحمد علی شادی ہال، قصرِ وارث چائنہ سکیم کوسیل کردیا گیام،موسی پیلس چائنہ سکیم، مدینہ مارکی بوگیوال روڈ کوسیل کردیا گیا، علاوہ ازیں بلال میرج گارڈن چائنہ سکیم ، رائل چائنہ سکیم ہال،اے سی شالیمار نے2 گارمنٹس شاپس، 6ریسٹورنٹس اور اے سی سٹی نے چوبرجی کے قریب بروسٹ اینڈفاسٹ کو سیل کر دیا۔
واضح رہے کہ لاہور میں کورونا منہ زور پر ہے، گزشتہ روزمزید5افراد موت کی وادی میں چلے گئے،سابق ساؤتھ ایشین چیمپئن ویٹ لفٹرخواجہ سمیع بھی جان سے گئے، 201 نئے کیس رپورٹ۔131آئی سی یو داخل،24 مریض اکھڑتی سانسوں کے ساتھ وینٹی لیٹرپرپہنچ گئے،ایکسپوسینٹر میں ہنگامی اقدامات کاا نتظام کیا گیا۔
کوروناہسپتال دوبارہ فعال ہوگیا،شہری ماسک لگائیں،سماجی فاصلہ اپنائیں،وزیراعلیٰ نے پھر خبردار کردیا۔کورونا کی دوسری لہر میں دن بہ دن شدت آرہی ہے جبکہ وفاق اور صوبے کی رپورٹ میں تضاد پایا گیا،وفاق نےساڑھ چھ فیصد کیسز کا بتایا،صوبہ ایک دن میں ساڑھے تین فیصد کی رپورٹ اٹھا لایا،کس کی بات مانیں،طبی ماہرین بھی چکراگئے،ایک اندازے کے مطابق شہر میں کورونا کے60ہزار کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں۔
این سی اوسی کی تازہ رپورٹ میں لاہور میں کورونا پھیلاؤ کی شرح5.47فیصد ہے،لاہور میں کورونا کے85مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔