لوئر مال (راؤ دلشاد) مشن سوہنا لاہور کی کامیابی کیلئے کمشنر ذوالفقار احمد گھمن ان ایکشن، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تجویز کردہ شہر کی سڑکوں کی تزئین و آرائش کیلئے 10 کروڑ کی 16 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی۔
میاں اسلم اقبال کے حلقہ میں ایک کروڑ 71 لاکھ سے سٹریٹ لائٹس لگیں گے، ایمرجنسی فریم ورک کیلئے 4 کروڑکے ٹینڈرزجاری کردیئے گئے، وی وی آئی پی موومنٹ اورایمرجنسی کاموں کیلئے 4 روڑکے ٹینڈرزکھلیں گے، شہرمیں سڑکوں کی تزئین وآرائش کیلئے 32 اقسام کے ترقیاتی آئٹمز کے کام بغیراشتہار کے ہوسکیں گے، سڑکوں پرٹریفک لائن، لین اور کرب سٹون پینٹنگز، ٹف پیور، کیٹ آئیز، فٹ پاتھوں کی بحالی، پیچ ورکس، بیس کورس، تھک پلانٹ، کارپٹ روڈ،برک ورکس، ٹری لائمنگ، ماربل فکسنگ، فیبریکیشن سمیت دیگر کام ہوں گے، فریم ورک ایمرجنسی کے کاموں پر4 کروڑ لاگت آئے گی۔
میاں اسلم اقبال کے حلقے میں ایک کروڑ 71 لاکھ سے سٹریٹ لائٹس لگیں گی، پی پی152 میں 63 لاکھ کی سٹریٹ لائٹس مہیاکی جائے گی، پی پی 163 میں 70 لاکھ کی لاگت سے سٹریٹ لائٹس لگیں گی، سبزہ زار کی گلیوں کی بحالی پر 19 لاکھ، تلس پورہ میڈیکل کالونی کی ڈرین کی بحالی پر 69 لاکھ خرچ ہوں گے، پی پی 151 میں ایک کروڑ 23 لاکھ، مشتاق گورمانی روڈ کی بحالی پر 25 لاکھ، تہیڑ پنڈکی گلیوں پر 23 لاکھ خرچ ہونگے، سمن آباد اور رحمانپورہ کی گلیوں کی تعمیرپر 19 لاکھ، کاہنہ جھیڈوسٹریٹ کی تعمیر پر 15 لاکھ کی منظوری دی گئی، چیف کارپوریشن آفیسرشوکت علی نے ٹینڈرز طلب کرلیے، ترقیاتی سکیموں کی اوپن ٹینڈرنگ 7 اور 9 دسمبر کو ہوگی۔