ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائیو کی ڈرافٹنگ مکمل، شرجیل خان کی واپسی

پی ایس ایل فائیو کی ڈرافٹنگ مکمل، شرجیل خان کی واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پی ایس ایل فائیو کے لئے تمام چھ ٹیموں نے اپنے اسکواڈ مکمل کرلئے، پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار شرجیل خان کی تین سال بعد واپسی، شعیب ملک پشاور زلمی میں شامل ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے برانڈ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان سمیت فرنچائز مالکان، کوچز اور شوبز ستاروں نے ڈرافٹنگ کی تقریب میں شرکت کی۔

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار شرجیل خان کی تین سال بعد پی ایس ایل میں واپسی ہوگئی، کراچی کنگز نے شرجیل خان کو ایک موقع دیدیا۔ شعیب ملک کی پشاور زلمی میں انٹری جبکہ ذیشان اشرف کو ملتان سلطانز نے سرپرائز پیکج دے دیا اور انڈر 19 کپتان روحیل نذیر سمیت ورلڈ کپ سکواڈ کے چار کھلاڑی مختلف ٹیموں میں شامل کرلیے گئے۔

لاہور قلندر نے سہیل اختر کو کپتان مقرر کردیا، عماد وسیم کراچی جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈ ئیٹر کی قیادت کریں گے۔ حارث سہیل، محمد سمیع، عمران نذیر، عمر گل، اظہر علی، عابد علی سمیت کئی کھلاڑی کسی فرنچائز کے معیار پر پورا نہیں اترے۔

ڈرافٹنگ میں تمام فرنچائزرز نے پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو شامل کیا۔ پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ تمام میچز پاکستان میں ہونگے۔ پی ایس ایل فائیو کا میلہ فروری اور مارچ میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں سجے گا۔