ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھرتیوں کا اعلان

ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھرتیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) صوبائی وزیر صحت کے زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے پچاس سے زائد سب سپیشلٹیز کے سروس رولز بنانے کا حکم دے دیا۔

اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان شاہد، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعامر زمان خان، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

 صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سینئرر جسٹرارز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی ترقیوں، سروس رولز کیلئے تجاویز اور خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، گنگارام ہسپتال، علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح ہسپتال، جناح برن سنٹر، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری، کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی، میوہسپتال، سمز، سروسزہسپتال ودیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں مکمل کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے سروس رولز کمیٹی کو فورا تجاویز بھیجی جائیں۔ اگلے اجلاس میں تمام معاملات کی پیش رفت کاجائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل احمد اعوان تمام اسامیوں پر بھرتی کی نگرانی کریں گے۔