اوپن یونیورسٹی، امتحانات مذاق بن گئے

6 Dec, 2019 | 08:24 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا رازداری پر مبنی امتحانی نظام بری طرح فلاپ ہوگیا، بلیک لسٹ افراد کی تقرریوں کے باعث پانچ سوالیہ پرچے امتحان سے پہلے آؤٹ ہوگئے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت جاری امتحانات میں سوالیہ پرچے آؤٹ ہونے پر طلباء میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی پرچے آؤٹ ہو جانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے کوئی انکوائری نہیں کرائی گئی۔ اوپن یونیورسٹی کے ایک مہینے میں بی اے انگریزی کے دونوں سوالیہ پرچے امتحان شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہوئے۔ بی اے اردو کا پرچہ، ایم اے کے سوالیہ پرچے سیکریسی میں خامیاں ہونے کے باعث آؤٹ ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلیک لسٹ افراد کو امتحانی ڈیوٹیوں پر تعینات کرنے کے باعث پرچے آؤٹ ہو رہے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات رانا سہیل کی ناقص منصوبہ بندی اور نااہل امتحانی عملے کو تعینات کیا گیا ہے اس کے باوجود کنٹرولر امتحانات کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ آؤٹ ہونے والے پرچوں کو صرف ری شیڈول کرنے پر ہی اکتفا کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں