(شہباز علی) قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان اظہر علی نےآسٹریلیا میں مایوس کن کارکردگی کا اعتراف کرلیا، کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کےجذبات کرکٹ سے وابستہ ہیں جو مجروح ہوئے، قومی کپتان سری لنکا کےخلاف سیریز میں کامیابی کے لیےپرعزم ہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ آسٹریلیا کےخلاف سیریز میں باؤلنگ اٹیک نا تجربہ کار تھا، مگراس سیریز سے دو تین مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں۔
اظہرعلی نے کہا کہ رنز کرنا نہ کرنا بڑی بات نہیں، فارم میں ہونا اہم ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیےمشاورت کرلی گئی ہے، مجھ سمیت تمام کھلاڑی پہلی بار ہوم سیریز کھیلنےکے لیے جذباتی ہیں۔
قومی کپتان نےکہا کہ پاکستان میں واحد کپتان عمران خان ہی تھے جو اپنی مرضی سے سلیکشن کرتے تھے، اب صرف مشاورت ہوتی ہے۔