ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"موڈیز رپورٹ نے ثابت کردیا ہم باتیں نہیں، کام کرتے ہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو درست سمت میں ڈال دیا ہے اور ہماری جدوجہد پاکستان کو سدھارنے اور عوام کو خوشحال کرنے کی ہے۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے موڑ دیا ہے، تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اور نہ کبھی آئندہ کریں گے، قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں، ماضی کی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاشی اشارئیے بہتر ہونے پر وزیراعظم عمران خان، معاشی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دے کر حکومت کے معاشی اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کا منفی سے مستحکم میں تبدیل ہونا قابل قدر کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موڈیز نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں پاکستان کی بھارت پر برتری کی بھی تصدیق کی ہے، موڈیز رپورٹ نے ثابت کردیا ہم باتیں نہیں، کام کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ کون معیشت کیلئے خود کش بمبار بنا اورکس نے گرتی پڑتی معیشت کو سہارا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer