(عابد چودھری) شفیق آباد میں سروسز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔
شفیق آباد میں سروسز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر نذیر کے گھر پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر نذیر کی گاڑی کو چھلنی کر دیا، سٹی 42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان پہلے اطراف کا جائزہ لیتے اور پھر گھر اور گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دیتے ہیں۔
فائرنگ کے واقعہ کے دوران کلینک پر کوئی موجود نہ تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔
ڈاکٹر نذیر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔