دانش کے شہوار کو تھپڑ کے کلپ نے دھوم مچا دی

6 Dec, 2019 | 11:14 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی ) پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو جس نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں کا ایک سین میڈیا پر سب سے زیادہ شیئر کرنے والا ڈرامے کا کلپ بن گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی گزشتہ قسط میں جب دانش، شہوار کے دفتر میں آکر اس کے منہ پر تھپڑ رسید کرتا ہے تو یہ منظر دیکھ کر مداح خوش ہوجاتے ہیں، یہ سین سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شیئر کرنے والا ڈرامے کا کلپ بن گیا، اس سین پر میمز بنیں، خبریں بنیں، ہیڈ لائنز لگیں اور کون ہے جو اس منظر کے سحر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا ہو۔

اس بات کا اندازہ عدنان صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھی لگایا جا سکتا ہے، جس میں قوت گویائی سے محروم ایک مداح نے انہیں چہل قدمی کرتے ہوئے نہ صرف پہچان لیا بلکہ اشاروں کی زبان سے تھپڑ مارنے کا سین دہرایا جس پر عدنان صدیقی قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے۔

  عدنان صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے جو مقبولیت ملی اور جس طرح لوگ داد و تحسین دے رہے ہیں اس پر میں آپ سب کا شکر گزار ہوں اور بالخصوص اس مداح کا شکریہ ادا کرتا ہو جو قوت گویائی سے محروم ہے.

مزیدخبریں