ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑیا گھر میں چھ اقسام کے خوبصورت مور توجہ کا مرکز

چڑیا گھر میں چھ اقسام کے خوبصورت مور توجہ کا مرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پرندوں کی خوبصورتی کی بات کی جائے تو مور اپنی منفرد چال ڈھال اور خوبصورت رنگوں کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے، چڑیا گھر میں چھ اقسام کے 80 سے زائد مور شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

خوبصورت رنگوں کا حسین امتزاج خوبصورت پرندہ مور، پنکھ ایسے جیسے قوس قضا کے رنگ، چڑیا گھر میں ساؤتھ ایشن، ساؤتھ ایسٹ ایشن اور افریقین مور اپنی اڑان اور خوبصورتی کی وجہ سے شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں، سال میں اوسطا تین سے چار انڈے دیتے ہیں اور اوسطا عمر پچیس سے تیس سال ہوتی ہے۔ چڑیا گھر میں موجودہ موروں کی تعداد 80 ہے۔

مور کی دوڑنے کی رفتار سولہ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، ان کی خوراک میں کیڑے مکوڑے پودوں کے پتے شامل ہیں جب کہ دنیا بھر کا محفوظ ترین پرندہ سمجھا جاتا ہے جس کے شکار کی ریشو نہ ہونے کے برابر ہے۔

مور کے پنکھ کو مختلف سجاوٹی اشیا بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کی ملکی و غیر ملکی مارکیٹوں میں بہت مانگ ہے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw