تمباکو نوشی اور آلودگی بڑے امراض کی جڑ

6 Dec, 2018 | 08:06 PM

Arslan Sheikh

(زاہد چوہدری) تمباکو نوشی اور آلودگی دمے کی بڑی وجہ ہیں، پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے ماہرین نے خبردار کردیا، ماہرین کا کہنا ہے صحت مند ماحول کی وجہ سے پھیپھڑوں کے مہلک امراض سے بچا سکتا ہے۔   

تفصیلات کے مطابق پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے عہدیداران، ماہرین امراض سینہ نے دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض اور ان سے بچاؤ سے متعلق پی سی ہوٹل میں میڈیا بریفنگ دی۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد وحید، پروفیسر ڈاکٹر صولت اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر اشرف جمال، پروفیسر ڈاکٹر شمشاد رسول، پروفیسر ڈاکٹ رخالد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر ظہیراختر، ڈاکٹرجاوید مگسی، ڈاکٹرانیلہ چوہدری اور ڈاکٹراسد بریفنگ میں شریک ہوئے۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں سی او پی ڈی کا عارضہ اموات کی چوتھی بڑی وجہ ہے اور تمباکو نوشی، ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض کی شرح بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان بھر میں سی او پی ڈی کے ستر لاکھ مریض ہیں، طبی ماہرین نے بتایا کہ سی او پی ڈی اور دمہ کا بہترعلاج انہیلر کے ذریعے ہے تاہم بعض کیسزمیں ادویات بھی استعمال کی جاتی ہیں۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw 

مزیدخبریں