وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج

6 Dec, 2018 | 06:29 PM

Arslan Sheikh

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 95 میانوالی سے منتخب ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے ناکام امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا، انتخابی عذرداری میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کی، عمران خان نے الیکشن ایکٹ 2017 پر عملدرآمد نہیں کیا۔

 درخواستگزار نے استدعا کی کہ عمران خان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے۔

وزیراعظم پاکستان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے انتخابی عذرداری کے قابل سماعت نہ ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن پٹیشن مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

مزیدخبریں