کم معاوضے پر اساتذہ مایوس، امتحانات میں ڈیوٹی دینے سے انکار

6 Dec, 2018 | 05:53 PM

Arslan Sheikh

(جنید ریاض) سرکاری تعلیمی اداروں نے لاہور بورڈ کو بغیر اجازت امتحانی ڈیوٹیاں دینے کے لیے عملہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا، لاہور بورڈ رواں سال ڈیلی ویجز پر امتحانی عملہ لگائے گا، ڈیلی ویجز پر نگرانی سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کا خدشہ بڑھ گیا۔

بورڈ ذرائع کے مطابق رواں سال امتحانات میں ڈیلی ویجز پر امتحانی عملہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نگرانی کرے گا۔ دوسری جانب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ دیہاڑی پر آنے والے نگران غیر تجربہ کار ہوتے ہیں، لاہور بورڈ کو امتحانات کی نگرانی پر مستقل اور تجربہ کار عملہ لگانا چاہیئے۔

کم معاوضہ کی وجہ سے سرکاری اساتذہ لاہور بورڈ کے امتحان میں ڈیوٹیاں نہیں دیتے، لاہور بورڈ نے نگرانی کے لیے بی اے پاس امیدواروں سے 15 جنوری تک درخواستیں مانگی ہیں۔

کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی جانب سے انہیں امتحان کے لیے 5 فیصد عملہ بھی نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے پرائیوٹ عملہ لگانا مجبوری ہے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں 

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw

مزیدخبریں