ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑے لوگوں کو پکڑیں تو باہر آ کر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں: ڈی جی نیب لاہور

بڑے لوگوں کو پکڑیں تو باہر آ کر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں: ڈی جی نیب لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ڈی جی نیب لاہور  شہزاد سلیم کا کہنا ہے کہ بڑے ناموں کو گرفتار کریں تو باہر آکر جھوٹی کہاںیاں سناتے ہیں، وائٹ کالر کرائم ختم ہوچکا ہے۔ کرپشن کرنے والے ثبوت و شواہد کو مٹا دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے الحمرا میں منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوال کرتے ہیں تو بدعنوانوں کو برا لگتا۔ کرپشن کریں گے تو جوابدہ تو ہونا پڑے گا، کبھی چیئرمین اور کبھی ڈی جی نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، کھبی کوئی کہتا ہے نیب ایک عقوبت خانہ ہے، ہتکھڑیاں لگنے والے افراد کہتے ہیں  جیل نہ بھجیں۔

شہزاد سلیم کا کہنا ہے  کہ نیب بیدار ہےاور  ادارے سوئے ہوئے ہیں۔ اس لئے سب کا احتساب کرنا پڑ رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے احتساب سب کیلئے کا نعرہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 6 ارب 62 کروڑ قومی خزانہ میں جمع کرایا جا چکا ہے ، 5 ارب 33 کروڑ ہاؤسنگ سوسائٹی کیسز میں واپس حاصل کیے،پلی بارگین کے قانون کو غلط رنگ دیا جاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer