(علی رامے)حکومتی کفایت شعاری مہم نے بیوروکریسی کا گھر دیکھ لیا، حکومت پنجاب نے چھپن کمپنیوں کے پراجیکٹ پر کام کرنے والے افسران اور ٹیکنو کریٹس کی تنخواہیں کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے سابق دور حکومت میں جاری پراجیکٹ میں تعینات سرکاری افسران اور ٹیکنوکریٹس کی تنخواہوں میں کمی کے سلسلہ میں محکمہ خزانہ پنجاب اور ایس اینڈ جے اے ڈی کو ٹاسک سونپ دیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے تحت افسران کی تنخواہیں کم کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب میں جاری پراجیکٹ پر 20 فیصد اضافی اخراجات برادشت کرنا پڑ رہے ہیں ۔پنجاب میں شعبہ صحت ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، آبپاشی، ایجوکیشن اور زراعت سمیت دیگر سیکٹر میں مختلف نوعیت کے پراجیکٹ جاری ہیں