لندن کے میئر صادق امان خان کی لاہور آمد، پرتپاک استقبال

6 Dec, 2017 | 02:17 PM

(رائو دلشاد حسین): لندن کے میئر صادق امان خان ایک روزہ سرکاری دورے پر زندہ دلان لاہور کے مہمان بن گئے، بھارتی شہر امرتسر سے براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے تو مہمان کا ریڈ کارپٹ بچھا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر آف لندن صادق امان خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے، امرتسر سے لاہور پہنچنے پر لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید اور سی سی پی او امین وینس اور برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو نے استقبال کیا جبکہ مہمان کو پھول بھی پیش کیے گئے۔

میئر آف لندن صادق خان کے اعزاز میں رینجرز حکام نے ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پروٹوکول نورالحسن، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا اور سید علی عباس بخاری بھی موجود تھے۔

مئیر آف لندن صادق خان سیکیورٹی کے غیر معمولی پروٹوکول کے ساتھ واہگہ سے براستہ جی ٹی روڈ، رنگ روڈ اور کینال روڈ سے ہوتے ہوئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے۔

مزیدخبریں