توقیر اکرم: مغلیہ پارک میں سیوریج کا ناقص نظام علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بن گیا ۔ گلیوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے بیماریاں پھیلنے لگیں۔
مون سون کی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گلیوں میں پانی جمع ہونے سے بیماریاں پھیلنے لگیں ۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بارشی پانی کے گلیوں مین جمع ہونے کے بارے میں کئی بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ انتظامیہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات اٹھائے۔