ریلوے کا 22 ٹرینوں کی نجکاری تیسری بار موخر کرنے کافیصلہ 

6 Aug, 2024 | 10:47 PM

 سعید احمد: ریلوے کا 22ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا عمل تیسری مرتبہ بھی مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ٹیکنیکل بڈز جمع کروانے والی تینوں کمپنیوں کو بڈز واپس لینے کی ہدایات کر دی ۔ فیصلہ نجی فرموں کے اعتراضات کے باعث کیا گیا۔
ریلوے کا 22ٹرینوں  کی نجکاری میں پرائیویٹ فرموں کی جانب سے عدم دلچسپی ظاہر ہوئی ۔ ریلوے حکام نے ٹرینوں کی نجکاری کا عمل مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔ٹیکنیکل بڈز جمع کروانے والی تینوں کمپنیوں کو بڈز واپس لینے کی ہدایات جاری کردیں۔

فیصلہ نجی فرموں کے اعتراضات کے باعث کیا گیا۔ جبکہ فرموں کی جانب سے رابطہ ایپ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔سخت شرائط اور بینچ مارک زیادہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈر جمع نہیں کر ائے گئے۔22ٹرینوں کے لیے صرف تین کمپنیوں نے ہی ٹینڈرز جمع کروائے تھے۔

مزیدخبریں