ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹی پی دہشتگرد حافظ نہ مفتی، صرف خارجی!

TTP Terrorists, Khawaraji, City42, Interior ministry , Official notification
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عرفان ملک :   کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے کسی کارندے یا رہنما کے نام کے ساتھ حافظ یا مفتی کا لفظ نہیں لکھا جائےگا۔ ٹی ٹی پی کے تمام لوگوں کو  فتنہِ خوارج قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ بات وفاقی حکومت کے محکمہ داخلہ کے ایک مراسلہ  میں تمام متعلقہ اداروں کو  بتائی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ لکھا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹی ٹی پی کے گرفتار ملزموں کے متعلق رپورٹوں  یا انکے متعلق تیار کی جانے والی کسی بھی دستاویز میں  ان کے نام کے ساتھ مذہبی تقدس کا اظہار کرنے والا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

  تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کے ناموں کےساتھ خارجی کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام دستاویزات اور حوالوں میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں  کے لئے خارجی کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کا  یہ سہم مراسلہ تمام حکومتوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔