سروسز ہسپتال میں خاتون کے جسم سے 8 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی  

6 Aug, 2024 | 10:07 PM

عظمت مجید:سروسز ہسپتال کی گائنی ڈاکٹرز کا بڑا کارنامہ ،ساہیوال سے آئی 40 سالہ خاتون کے بچہ دانی سے 8 کلو وزنی رسولی آپریشن کے ذریعے کامیابی سے نکال لی،سربراہ گائنی سروسسز ہسپتال پروفیسر طیبہ وسیم کی جانب سے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا گیا

 سربراہ گائنی سروسسز ہسپتال پروفیسر طیبہ وسیم نے کہا کہ خاتون کئی سال سے شدید تکلیف میں تھی ہر جگہ سے علاج کروایا جبکہ رسولی کا وزن زیادہ ہونے سے چلنے میں بھی شدید دشواری تھی،، سروسز ہسپتال میں ٹیم کے ہمراہ کامیاب آپریشن کیا جس سے اب خاتون کی زندگی خطرے سے باہر ہے اور صحت یابی کی طرف گامزن ہے،

شہری رسولی ہوتے ہی فوری ہسپتال آئیں،رسولی بڑھنے سے خاتون کی جان خطرے میں ہوتی ہے،رسولی کا وزن زیادہ بڑھ جائے تو خطرے کے ساتھ خاتون میں پیچیدگیاں بھی آسکتی ہیں

مزیدخبریں