لکڑی والا ٹال سبزہ زار میں ٹوٹی پھوٹی گلیاں ،سیوریج کا گندہ پانی ، بیماریوں کا راج 

6 Aug, 2024 | 08:58 PM

 ثمرہ فاطمہ :لکڑی والا ٹال اسی فٹ روڈ سبزہ زار کے مکین مسائل کے بھنور میں پھنس گئے۔علاقے کی گلیوں کی حالت ابتر، سیوریج کے ناقص نظام کے باعث آلودہ پانی گھروں میں داخل  ہوگیا ۔آمدوفت کیلئے جگہ نہ بچی۔بیماریوں نے بھی رہائشیوں کا شکار بنانا شروع کردیا۔

لکڑی والا ٹال اسی فٹ روڈ سبزہ زار میں مسائل کے انبار لگ گئے ۔ بارہ سال سے علاقہ ارباب اختیار کی نظروں سے اوجھل ہے۔ علاقے کی متعدد گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ جگہ جگہ گڑھے اور ملبے کے ڈھیر موجود ہیں۔ سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہے۔ سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے رہائشی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

 مکینوں کا کہنا ہے حکمرانوں نے ووٹ لے کر علاقہ کا رخ نہیں کیا۔ حکمران ووٹ لے کر عوامی مسائل حل کرنا بھول گئے ہیں۔ علاقہ بیماریوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ مچھروں کی بہتات سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ سیوریج اور روڈ کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہیں۔ ارباب اختیار سے اپیل ہے نوٹس لے کر علاقہ کے مسائل حل کرائیں۔

مزیدخبریں