ڈولفن اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگ گئیں  

6 Aug, 2024 | 08:21 PM

عابد چوہدری :لاہور کے پبلک پارک میں ڈکیتی کا نشانہ بننے والے جرمن سیاح کو قانونی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دینے والے ڈولفن اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگ گئیں ۔
  جرمن سیاح کے ساتھ واردات  پر  لاہور پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔موقع پر پہنچنے والے اہلکار جرمن باشندے کو کارروائی نہ کروانے کا کہتے رہے ہیں ۔چاروں اہلکاروں کو سی سی پی او نے دفتر بلا کر گرفتار کر ادیا۔
جرمن سیاح کے ساتھ ہونے والی واردات بارے بھی ڈولفن اہلکاروں نے کسی اعلیٰ افسر کو آگاہ نہ کیا اورڈولفن اہلکار بغیر کوئی کارروائی کئے جرمن سیاح کو مطمئن کر کے چلے گئے۔سی سی پی او لاہور نے اہلکاروں کو دفتر بلا کر گرفتار کروادیا۔سنگین غفلت برتنے پر سی سی پی او بلال صدیق نے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

چاروں اہلکار تھانہ سول لائنز کی حوالات میں بند کردیئے گئے۔گرفتار ہونے والوں میں ڈولفن اہلکار مزمل، عمیر ،قاصد اور حسنین شامل ہیں۔دوسری جانب ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں