جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر گرفتار

6 Aug, 2024 | 08:00 PM

انوشہ جعفری : ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر IA 431  کے ذریعے کراچی پہنچے تھے ، ملزمان کی شناخت علی رضا اور علی محمد کے نام سے ہوئی، ملزمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ۔ ملزمان کے پاسپورٹ پر عراق کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکورہ ویزے آصف اور لالا عبد الرزاق نامی ایجنٹ سے حاصل کیے ۔ ملزمان نے ویزوں کے حصول کے لیے ایجنٹوں کو مجموعی طور پر 1150 امریکی ڈالر ادا کیے ۔ 

 ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں