شاہد سپرا: مسجد نبوی کے امام صلاح بن محمد البدیر 13 اگست کو جامعہ اشرفیہ لاہور آئیں گے۔
امام مسجد نبوی جامعہ اشرفیہ میں 13 اگست کو نمازِ عشاء کی امامت کروائیں گے۔سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی اور سعد مسعودالحارثی بھی ان کے ہمراہ ہو نگے۔
مولاناحافظ اسعد عبید کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کے دوران امام مسجد نبوی کی آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی