روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کی حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی/بالائی پنجاب ،اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،جبکہ شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس 44، نوکنڈی اور بونجی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روزموسم کی صورتحال
بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، مالاکنڈ، صوابی، نوشہرہ، مردان،پشاور اورباجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھا، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال ،لاہوراورحافظ آبادمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاح صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا، تا ہم خضدار، لسبیلہ،آواران، موسیٰ خیل، ژوب،قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، قلات اور بارکھان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔