وزیر اعلیٰ نے ای  بائیک  میں قسط کم از کم  مقرر کرنے کی ہدایت کردی 

6 Aug, 2024 | 06:51 PM

 راو دلشاد: مختصر مدت میں طلبہ کے لئے بائیکس کا وعدہ پورا  ہوگیا ۔  پہلی بار چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبا کیلئے ای اور پٹرول بائیکس کی فراہمی شروع ہوگئی  ۔ وزیر اعلیٰ نے ای بائیک پراجیکٹ میں قسط کم از کم مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب میں ای بائیک پراجیکٹ کا منصوبہ طلبہ کیلئے بائیکس کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرے گا۔ذاتی سواری طلبہ کے روز مرہ زندگی میں پیسے اوروقت کی بچت یقینی بنائے گی ۔  والدین کے سایہ سے محروم طلبہ کے لئے ای بائیک سکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی۔

پنجاب بھر میں ای بائیکس کی چارجنگ کیلئے سولر ائزڈ چارجنگ سٹیشن بنائیں گےطلبہ کیلئے ای بائیک کی بیٹری کی انشورنس اور وارنٹی بھی دی گئی۔ بائیکس کے ساتھ ہیلمٹ اور کائٹ پروٹیکشن بھی ضروری ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے

مزیدخبریں