ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس ایک اور اشتہاری جرمنی سے گرفتار کروا کر پاکستان لے آئی

Punjab Police, City42, Interpol
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو  جرمنی سے گرفتار کروا کر پاکستان ڈی پورٹ کروا لیا۔  

 پنجاب پولیس کے ترجمان نے یک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ اشتہاری ہرمن زمان بھٹہ ایک سال سے تھانہ سٹی جلال پور جٹاں گجرات پولیس کو  مطلوب تھا۔

اشتہاری ہرمن زمان نے ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کیا ، وہ اقدام قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ جرمن پولیس نے باضابطہ کاروائی کے بعد اشتہاری ہرمن زمان کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔

پنجاب پولیس گجرات کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی حراست میں لے لیا۔  رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور   نے بتایا کہ  انہوں نے اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی جلد گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی آر اور انٹر پول کے تعاون سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے گا۔