ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری پراسیکیوشن محمد عثمان انور او ایس ڈی بنادیے گئے

سیکرٹری پراسیکیوشن محمد عثمان انور او ایس ڈی بنادیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: سیکرٹری پراسیکیوشن محمد عثمان انور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جب عثمان انور ڈی جی سپورٹس تھے تو اُن پر کرپشن کا الزام بھی لگا تھا ۔
محکمہ سروسز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری سروسز محمد عثمان انور کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ محمد عثمان انور کیخلاف کرپشن کا کیس نیب میں بھی چلتا رہا ہے ۔ جب وہ ڈی جی سپورٹس تھے تو اُن پر کرپشن کا الزام لگا تھا ۔

عثمان انور پر پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر من پسند لوگوں کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دینے کا الزام تھا۔جس کی تحقیقات نیب نے کی تھیں اور کچھ عرصہ عثمان انور گرفتار بھی رہے تھے۔