ارکان قومی و صوبائی اسمبلی  بے بس،سرکاری محکموں میں کوئی سنوائی نہیں

6 Aug, 2024 | 05:29 PM

 راو دلشاد: سرکاری محکموں کی حکمران جماعت کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کومسلسل نولفٹ کا انکشاف  ہوا ہے ۔حکمران جماعت کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شدید اضطراب کا شکار ہونے لگے

لیگی رہنماؤں کےمطابق عوامی مسائل کے حل میں سرکاری محکمے ہی بڑی رکاوٹ بننے لگے۔عوامی کھلی کچہریوں میں ارکان اسمبلی مسائل تو سنتے ہیں لیکن کسی کا کام نہیں ہوتابجلی، گیس، پانی کے بلز کی درستگی تک کے معاملے پر بھی ارکان اسمبلی سفارش کو رد کردیا جاتاہے

شہر کے آلائیڈ محکمے ہوں یا وفاقی محکمے کسی بھی محکمے میں ارکان اسمبلی کا بھیجا لیٹر پیڈ مسترد کردیا جاتاہے

سرکاری محکموں میں صرف ایوان وزیر اعلیٰ کا ڈایریکٹو ہی قابل قبول تصور کیا جاتاہےزیادہ تر لیگی کارکنوں اور پارٹی ورکرز کی ایوان وزیر اعلیٰ تک رسائی ہی نہیں ہےعوامی شکایات کا بروقت ایڈریس نہ ہونا آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے لیے نقصان کا باعث بنے گا

مزیدخبریں