راو دلشاد: محکمہ سوئی گیس کی بے حسی اورغفلت، غریب مکاو مہم جاری ہے ،بے سہارا 70 سالہ ضعیف خاتون کو ایک لاکھ 54 ہزار 250 روپے سوئی گیس بل بھیج دیا گیا
اچھرہ کے علاقہ علی پارک کی رہائشی شہناز بی بی محنت مزدوری کرتی ہے کوئی کمانے والا نہیں. متاثرہ عورت کو ہر مہینے 14 سو بل موصول ہوتا رہاجولائی کا بل ایک لاکھ 54 ہزار 250 روپے بھیج دیا گیامحکمہ سوئی گیس نےتین مرلے گھر رہنے والی بیمار بوڑھی عورت کو بھی نہ بخشا بھاری بل بھیج دیا.
متاثرہ خاتون شہباز بی بی نے کہاکہ میرے پاس روٹی کھانے اور اپنی دوائی کے پیسے نہیں ڈیڑھ لاکھ کہاں سے لاوں ۔سوئی گیس کے افسران میرے حال پر رحم کریں ایک وقت کی روٹی پکتی ہے گیس کٹنے سے وہ بھی ختم ہوجائے گی میرے پاس سوئی گیس کے دفتر تک جانے کا کرایہ بھی نہیں میرا بل ٹھیک کر کے دیا جائے ۔