شاہد سپرا:حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے981 ویں سالانہ عرس کے انتظامات پر اہم اجلاس منعقد ہوا، تین روزہ عرس تقریبات رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے چوبیس اگست کو شروع ہوں گی۔
اجلاس کی صدارت سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی، جس میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف خالد محمود سندھو،ایس پی سٹی لاہور قاضی علی رضا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور بابر علی رائے،قائم مقام ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز،ڈی ایس پی سیکیورٹی داتا ؒدربار محمد سعید، ڈی ایس پی ٹریفک راشد حیات سمیت ڈی ایس پی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی آغا ناصر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آرمحمد الیاس قریشی شریک ہوئے، اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمد حسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ محمد جاوید شوکت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچرظفر اقبال،زیڈ ایم او ایل ڈبلیو ایم ایل محمودالحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی طاہر محمود خان،ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربار شاہد حمید ورک، ایکسیئن واسامحمد حسنین، ایس ڈی او واپڈا عامر اقبال، ایگزیکٹو آفیسر داتاؒ دربار نعمان سیفی،مینجرز اوقاف داتاؒ دربار شیخ محمدجمیل، طاہر مقصود،محمد ناصر خالد،شیخ آصف منصور نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تمام محکمہ جات کے افسران نے انتظامات پر بریفنگ دی، سیکرٹتی اوقاف نے کہا کہ چوبیس اگست کو تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوگا، جس کے دوران عالمی کانفرنس بعنوان:"پُراَمن بقائے باہمی۔۔۔ تعلیماتِ سیّدِ ہجویر کا اختصاصی مطالعہ " کا خصوصی انعقاد ہوگا جبکہ عرس تقریبات میں محافل حسن قرات و نعت کا بھی انعقاد کیا جائیگا