طیب سیف : پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کا معاملہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا ۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد صحافیوں نے پارلیمنٹ کے باہر انہیں گھیر لیا ۔ شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت کے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے ، یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے ۔ شیر افضل مروت کا معاملہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا ۔ دو دن صبر کر جائیں آپکو اچھی خبر ملے گی ۔
شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے میڈیا کو دیے گئے جوابات کی تائید کی، کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے ۔