ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ پارٹی کا  اندرونی معاملہ ہے، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، بیرسٹر گوہر

یہ پارٹی کا  اندرونی معاملہ ہے، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کا معاملہ ہماری پارٹی کا  اندرونی معاملہ ہے ، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا ۔ 

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد صحافیوں نے پارلیمنٹ کے باہر انہیں گھیر لیا ۔  شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت کے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے ، یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے ۔ شیر افضل مروت کا معاملہ ہماری پارٹی کا  اندرونی معاملہ ہے ، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا ۔ دو دن صبر کر جائیں آپکو اچھی خبر ملے گی ۔ 

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے میڈیا کو دیے گئے جوابات کی تائید کی، کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے ۔