زرتاج گل موٹر سائیکل پر جلسہ گاہ پہنچ گئیں

6 Aug, 2024 | 03:52 PM

ویب ڈیسک:  پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جلسہ گاہ پہنچ گئیں، جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تحریک انصاف کے صوابی جلسے کے راستے بند ہونے کی وجہ سے پارٹی رہنما زرتاج گل موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جلسہ گاہ پہنچ گئیں، جس کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زرتاج گل موٹر سائیکل پر بیٹھی ہیں جبکہ ایک کارکن موٹر سائیکل چلا رہا ہے۔ راستے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں بھی لگی ہوئی ہیں، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع موجود ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوابی کا جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی رہائی کی نوید ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوابی جلسے نے مخالفین کے اوسان خطا کردیے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت سوچ لے کہ یہ مجمع اسلام آباد کا رخ کرلے تو کیا ہوگا۔ صوابی سے اسلام آباد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے۔ جعلی حکومت کے نمائندوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزیدخبریں