ملک اشرف: پسند کی شادی کرنے والےشوہرنےدلہن کی بازیابی کیلئےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا,عدالت نے دلہن کو بازیاب کروا کر شوہر کے حوالے کردیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے شہری شہباز احمد کی درخواست پر سماعت کی. عدالتی حکم پر پولیس نے لڑکی رمشاء کو بازیاب کرکے عدالت پیش کیا, ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے نو بیاہتا جوڑے کو جی پی او تک تحفظ فراہم کیا.
شہبازاحمد کا استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمشاسےپسند کی شادی کی ہے، اسکےوالدین نےاسےحبسِ بےجا میں رکھا ہواہے.عدالت محبوس لڑکی کو بازیاب کرکے شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دے ۔
جسٹس علی باقر نجفی کا لڑکی رمشاسے استفسار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کیا کہیں گی؟ جس پر لڑکی رمشاء نے جواب دیا کہ میں نے شہباز احمد سے پسند کی شادی کی ہے، والدین نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، جس پر عدالت نے دلہن کو بازیاب کروا کر شوہر کے حوالے کردیا۔