ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ پولیو کیخلاف کارکردگی تنزلی کا شکار، ویکسینیشن کی شرح میں بتدریج کمی

پنجاب؛ پولیو کیخلاف کارکردگی تنزلی کا شکار، ویکسینیشن کی شرح میں بتدریج کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : پنجاب میں پولیو کے خلاف کارکردگی تنزلی کا شکار، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی شرح میں بتدریج کمی ہوئی ہے ۔ 

جولائی میں مخصوص اضلاع میں چلائی گئی مہم میں 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچے ویکسین نہ پی سکے، جبکہ جون میں چلائی گئی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 81 ہزار بچے ویکسین پینے سے محروم رہے۔ اس کے علاوہ اپریل میں مسنگ بچوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ۔ 

لاہور اور راولپنڈی میں مسنگ بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، لاہور میں اپریل میں مسنگ بچوں کی تعداد 4.1 فیصد، جولائی میں 6.3 فیصد تک جا پہنچی۔ جولائی میں 138 ایسے علاقے جہاں پولیو مہم چلائی گئی ان کی کوریج مایوس کن رہی۔ جون میں 99 اور اپریل میں ان علاقوں کی تعداد89 ریکارڈ کی گئی تھی ۔

لاہورکے 74، راولپنڈی کے 44 علاقوں میں پولیو مہم کی کوریج مایوس کن رہی ۔