عابد چودھری : لاہور میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے باعث شہری اپنے گھر کی دہلیز پر بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔
سمن آباد میں ڈاکووں نے شہری خرم کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، شہری خرم گھر کے سامنے کھڑا موبائل استعمال کر رہا تھا۔ موٹرسائیکل سوار دو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی۔ ڈاکو 65 ہزار نقدی اور لاکھوں مالیت کا موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
متاثرہ شہری کی درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔