سعید احمد : تعلیم یافتہ نوجوانوں کےلیےاچھی خبر ، محکمہ ریلوےمیں بھرتیوں کا آغاز ہو گیا ۔
پاکستان ریلوے نے گریڈ 11 اور 14 کی 572 اسامیوں پربھرتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔
چیف پرسنل آفیسر ریلویز نے تمام ڈویژنل حکام کو بذریعہ مراسلہ آگاہ کردیا، جس کے مطابق 225اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر، 130مکینیکل سب انجینئرکی بھرتی ہوگی۔ 63الیکٹریکل سب انجینئر،62سول سب انجینئرزبھرتی کیےجائیں گے۔ 48سگنل سب انینئرز،34ٹیلی کام سب انجینئرز بھرتی کیےجائیں گے۔
خواہشمند افراد 28اگست تک درخواستیں ریلوے ہیڈکوارٹر جمع کرا سکیں گے۔ امیدوارپاکستان ریلویز کی آفیشل ویب سائٹ سے اپلی کیشن فارم ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ کل اسامیوں میں 58فیصد اوپن میرٹ ، 20فیصد ریلوے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ ہو گا ۔