اسد عمر کو دل کادورہ پڑاہےیا نہیں؟ وکیل نے بڑی خبر دیدی

6 Aug, 2024 | 01:08 PM

علی اکبر: اسد عمر کے وکیل رانا مدثر عمرنے کہا ہسپتال میں اسد عمر کا بلڈ پریشر چیک کیا گیاجوکہ کم تھا، اسد عمر کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسد عمر کو نگہداشت میں رکھا گیا ہے جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا.

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اسد عمر کے وکیل رانا مدثر عمرنےپی آئی سی ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو کمرہ عدالت میں دل میں تکلیف ہوئی،ہسپتال میں اسد عمر کا بلڈ پریشر چیک کیا گیاجوکہ کم تھا ،ایکوا کارڈیوگرافی سمیت دیگر ٹیسٹ نارمل آئے ،خون کےہونےوالےٹیسٹ کی رپورٹس کاانتظارہے،رپورٹس آنےکےبعدپتہ چلےگاکادل کادورہ پڑاہےیانہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسد عمر کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسد عمر کو نگہداشت میں رکھا گیا ہے جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا، اسد عمر کا بلڈ پریشر کم ہو گیا تھا اب بہتر ہے، اسد عمر کی ای سی جی ٹھیک آئی۔

مزیدخبریں