قیصر کھوکھر : نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ فائنل نہ کرنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کر لیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے بیس اگست کو چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری بلدیات کو طلب کرلیا ہے۔ طلبی کرکے پوچھا جائیگا کہ پنجاب نے ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کیوں نہیں کروایا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا تھا، مقررہ وقت گزرنے پرالیکشن کمیشن نے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔