ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک چھوڑنے کیلئے حسینہ واجد پر کس کا دباو تھا؟ بیٹے کا اہم بیان آگیا

ملک چھوڑنے کیلئے حسینہ واجد پر کس کا دباو تھا؟ بیٹے کا اہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہونے والی وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والدہ بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی مستعفیٰ وزیراعظم کے بیٹے اور ان کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینہ واجد نےجب اقتدارسنبھالا تو بنگلا دیش ایک غریب ملک اور ناکام ریاست تھی، والدہ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو ترقی دے کر ایشیا کے اُبھرتے ٹائیگروں میں شامل کیا۔
ان کی حکومت کا یوں چلے جانا ایک دھچکا ہے، میری والدہ گزشتہ روز ہی مستعفی ہونے کو تیار تھیں۔ میری والدہ نے بنگلہ دیش صرف اور صرف اہل خانہ کی ضد پر چھوڑا کیوں کہ ہمیں ان کی زندگی خطرے میں نظر آرہی تھی اور ہمارے دباؤ پر وہ ملک سےنکلیں۔
صجیب واجد نے کہا کہ ان کی والدہ نے ملک اور قوم کے لیے دن رات محنت کی اور معیشت کو مضبوط کیا جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔
صجیب واجد کا مزید کہنا تھا کہ حسینہ واجد بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی، مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔