قیصر کھوکھر : ایل ڈی اے نے اپنا تھانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ داخلہ نے سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی ہے۔ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی ۔
ایل ڈی اے نے تجاوزات کیخلاف کارروائیوں کو موثر بنانے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، ایل ڈی اے اپنا تھانہ بنا کر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں کرے گی۔ ایل ڈی اے کے تھانے کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف اس تھانے میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل محکمہ ایکسائز اور اینٹی کرپشن میں ان محکموں کے اپنے اپنے تھانے کام کر رہے ہیں۔