عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے مزید ملزمان کا پتہ چل گیا

6 Aug, 2024 | 12:25 PM

عرفان ملک: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو کا معاملہ، جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنےوالے4پاکستانی بیرون ملک سے سوشل میڈیا چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےچاروں ملزمان کی گرفتاری کے لئےانٹرپول سے رابطہ کرنے کافیصلہ کرلیا،ایف آئی اے نے فلک جاوید سمیت 6ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
حسن طور،شہاب الدین ،عاصمہ تبسم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائےگا،ویڈیو شیئر کرنےوالے 10اکاؤنٹس بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں،ثمن جاری کر دئیے گئے۔

واضح رہے گزشتہ روز ہونے والی سماعت لاہور ہائیکورٹ نےوفاق سے’’ ایکس‘‘کےاستعمال بارے29اگست کورپورٹ طلب کررکھی ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سوال کرتے پوچھا سوشل میڈیا’’ ایکس‘‘پرپابندی ہےتووی پی این کسطرح غیرقانونی استعمال ہورہا؟یہ معاملہ کافی سنجیدہ ہے ، اس کی تہہ تک جاؤں گی،دنیامیں وی پی این کےاستعمال پرجرمانےہوتےہیں،اچھی چیز کا استعمال ہونا چاہیے مگر برائی کو بھی روکنا چاہیے۔

مزیدخبریں