ایل ڈی اے کا گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کی تعمیر و بحالی کے دو میگا پراجیکٹس لانے کا فیصلہ

6 Aug, 2024 | 12:20 PM

Ansa Awais

دْرِنایاب : گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کی تعمیر و بحالی کے دو میگا پراجیکٹس لانے کا فیصلہ ، ایل ڈی اے چار ارب سے زائد لاگت سے منصوبے لانچ کرےگی۔

  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا انجینئرنگ ونگ ڈی جی سے منظوری کے بعد اربن ڈویلپمنٹ ری جنریشن کے دو پراجیکٹ ایل ڈی اے اتھارٹی سے منظور کرائے گا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ابتدائی منظوری دے دی ہے ۔ ایل ڈی اے ایک اعشاریہ تین ارب کی لاگت سے ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ کرے گا ۔ پارکنگ بیز ، سولر لائٹس ، انڈر گراونڈ وائرنگ کوریڈور بنایا جائے گا ۔ انڈر گراونڈ کوریڈور میں کسی بھی سروس کی وائرنگ ڈالی جاسکے گی ۔ ایل ڈی اے گلبرگ میں مین بلیوارڈ کینال سیکشن ، محمود قصوری روڈ سمیت اطراف میں بحالی کا کام کرے گا ۔ گلبرگ میں نئی سڑکوں کو جال بچھایا جائے گا، جبکہ سائیکل ٹریک اور گرین بیلٹوں کو زمین کے لیول سے ڈاون کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں